دریائے ستلج میں سیلابی صورتحا ل برقرار، ریسکیو آپریشن جاری

385
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحا ل برقرار، ریسکیو آپریشن جاری

قصور: دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال  میںریسکیو آپریشن جاری ہے  کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاواڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا اورسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان کا تلوار پوسٹ فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ  متعدد علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کو چیک کیا ریلیف کیلئے تعینات عملہ سے ملاقات کی اور ابتک کی ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلاجائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی، ڈی پی او طارق عزیز سندھوایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوریرینجرز افسران بھی ہمراہ تھے، کمشنر لاہور نے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورفلڈ ریلیف کیمپس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی اور متعدد علاقوں میں جا کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیااور مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے کیمپوں میں سہولیات کو چیک کیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھا وا اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تلوار پوسٹ پر دریائے ستلج میں سیلاب کا پانی کل رات کی نسبت ابتک 1فٹ کم اسی طرح گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی 1لاکھ 14ہزار کیوسک سے کم ہوکر 1لاکھ 4ہزارکیوسک ہوا ہے۔

دریائے ستلج سے ملحقہ 15گاں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 گاں بے چراغ ہیں۔11گاں کی کل آبادی18ہزار ہے جن میں سے 11ہزار کو باحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 11ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جن کی گنجائش 5ہزار سے 3ہزار تک ہے۔الحمد اللہ سیلابی پانی سے کسی کی ڈیتھ نہیں ہوئی۔ریسکیو آپریشن کیلئے 11سو سے زائد عملہ تعینات ہے جو باقی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ٹریکٹر ٹرالیزڈمپرزکشتیاں موجود ہیں لوگوں اور مویشیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔سیلابی پانی سے متعدد دیہات زیر آب آئے ہیں۔لوگوں کے جان و مال اور مویشیوں کی محفوظ مقام منتقلی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا۔ ضلعی انتظامیہ نے کمال پورہ سمیت کئی دیہاتوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیااور کچھ میں آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجابپی ڈی ایم اے لوگوں کی مدد و ریلیف کیلئے مکمل طورپر آپکے ساتھ ہے۔وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ریسکیو ایمرجنسی 1122واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیریونیو، ضلع کونسل، پولیس و دیگر محکمہ جات آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے گرینڈآپریشن گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے۔70 سے زائد کشتیاں اور دیگر مشینری آپریشن کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

لوگوں کو ریسکیو و ریلیف کیلئے محکموں کے عملے کی تعداد کو ضرورت کیمطابق بڑھارہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ اتھارٹی سائرہ عمر نے رات گئے تلوار پوسٹ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں پر تمام انتظامات کا جائزہ لیا