اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہےکہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، الیکشن جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ سیاست نہیں بلکہ عبادت ہے،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کو پاکستان کا فنڈ بنانا چاہیے تھا،میری دعا ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے،خواہش تھی کہ سالانہ 2ارب روپے انڈوومنٹ فنڈ میں اضافہ کروں،ممکنہ حد تک مالی وسائل قوم کے بچوں پر نچھاور نہ کئے تو یہ سفر ادھورا رہے گا،انڈوومنٹ فنڈ سے بچوں کو سالانہ وظائف دیئے گئے تھے، فیصلہ کیا کہ اس سال 3ارب روپے کے وظائف دئیے جائیں،ہر قومیں محنت اور جدوجہد سے دنیا میںکامیاب ہوتی ہیں،ہماری آئی ایم ایف بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہے،دعا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوجائے،یہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے.
ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کلام پاک سے کیا گیا، رواں سال اس فنڈ سے 12ہزار باصلاحیت اور مستحق طلبا وطالبات مستفید ہوں گے،انڈوومنٹ فنڈ میں 50فیصد کوٹہ خواتین کیلئے رکھا گیا ہے،آئندہ چار سال میں اس فنڈ سے 10ارب روپے کے میرٹ وظائف دئیے جائیں گے،تقریب میں پاکستان ایجوکیشن فنڈز اور قومی نصاب میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا
انہوں نے کہا کہ آج میرے لئے انتہائی اطمینان کا دن ہے،تعلیم کے ذریعے ہی دنیا نے ترقی کی،نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ کا قیام ہوا،ڈاکٹر امجد ثاقب نے 1997ء میں پنجاب امین میرے ساتھ کام کیا تھا،خواہش تھی کہ سالانہ 2ارب روپے انڈوومنٹ فنڈ میں اضافہ کروں،انڈوومنٹ فنڈ سے بچوں کو سالانہ وظائف دیئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ حد تک مالی وسائل قوم کے بچوں پر نچھاور نہ کئے تو یہ سفر ادھورا رہے گا،ایسے حالات بنائے جاتے کہ انڈوومنٹ فنڈ بڑھانے کی کوشش ادھوری رہ جاتی تھی،ہم نے فیصلہ کیا کہ اس سال 3ارب روپے کے وظائف دئیے جائیں۔