پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے چینی تاجروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، احسن اقبال

398
Welcome

بیجنگ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ترقی کے دور کی امید کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، تمام سرمایہ کاروں خصوصا چینی تاجروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ڈیری فارمنگ، ہاؤسنگ، کان کنی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے 2 کونسلز قائم کی گئی ہے اور یہ ایک ون ونڈو آرگنائزیشن ہے جس کے ممبران وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے  بیجنگ میں پاکستان چائنا بزنس فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان چائنا بزنس فورم کااہتمام نیشنل بینک اور حبیب بینک کے تعاون سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان چینی اداروں کے لیے پیداواری لاگت میں بڑا فائدہ فراہم کرتی ہے، جو کم پیداواری لاگت والے ممالک میں منتقلی کے خواہاں ہیں۔ہماری دو تہائی آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے لہذا ایک بڑی نوجوان آبادی جس کے پاس تکنیکی مہارت اور تعلیم ہے تاکہ وہ ان چینی کاروباروں کو مدد فراہم کرے جو زیادہ منافع کمانے کے لیے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستامیں آکر سرمایہ کاری کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر ہاؤسنگ پراجیکٹس تیار کرنے کا بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں مینوفیکچرنگ کی سہولیات تیار کرنے کا بھی اچھا موقع ہے تاکہ وہ تیسرے ممالک کو برآمد کر سکیں۔ بہت سی کمپنیاں یورپی اور امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کرنے کے لیے تیسرے ممالک میں بھی منتقل ہو رہی ہیں۔