شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

405

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پولیو سمیت صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی گئی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پولیو اور مہلک بیماریوں سے بچاؤ، غذائیت کی کمی پر قابو پانا ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی گئی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پولیو اور مہلک بیماریوں سے بچا کے ساتھ غذائیت کی کمی پر قابو پانا ترجیح ہے، وسائل میں سب کی شمولیت کیلئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

 بل گیٹس نے وزیراعظم کی لیڈر شپ اور انسداد پولیو کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو سے بچا کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔