کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری سے متجاوز

408
winds

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے جب کہ منگل کے روز  پارہ 36ڈگری سے تجاوزکرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بدستوربڑھ رہا ہے،جس کےسبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔ آئندہ 3روز کے دوران موسم گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

منگل کو سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب نمی کا تناسب 59فیصد تک بڑھا۔  شہر کا پارہ 36.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سندھ بھر کے اضلاع میں موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 3 روز کے دوران سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت معطل رہیں گی۔اس دوران بلوچستان کی مغربی ہوائیں شہر پراثراندازہوسکتی ہیں۔

پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ شام کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 55سے65فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔ منگل کو دیہی سندھ کے ضلع دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔