اسلام آباد:بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔
اسلام آباد میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کئے۔
مذید پڑھیں: توشہ خانہ پالیسی 2023 نافذ:300ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔