اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اسرائیل اور بھارت سے تانے بانے جڑے ہیں، فلسطینیوں کے قاتل چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ 9 مئی کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب عیاں ہ وچکا ہے، کن عناصر نے 9 مئی واقعات سے فائدہ اٹھایا سب سامنے آچکا، یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے، اسرائیل کا 9 مئی واقعات پر اقوام متحدہ میں جانا حساس نوعیت کا معاملہ ہے، فارن فنڈنگ، 9 مئی واقعات کے تانے بانے اینٹی پاکستان سے ملتے ہیں، اسرائیلی شہریوں کی فنڈنگ کے جوابات آج مل گئے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اب کوئی شک نہیں رہا چیئرمین پی ٹی آئی کس کے کہنے پر یہ سب کر رہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز جناح ہاس کیا کرنے گئے تھے، پاکستان اور ریاست سے کوئی بڑا نہیں، تمام واقعات کے تانے بانے پاکستان مخالف قوتوں سے ملتے ہیں، اب تو بین الاقوامی ثبوت آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پی ٹی آئی کی حمایت کی ہے، اسرائیل کی شکایت پر انسانی حقوق پر پاکستان صفائی دے عجیب سی بات ہے، 9 مئی کوملکی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا، جیل میں موجود خواتین قیدیوں نے کہا کوئی ظلم نہیں ہو رہا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کراچی، لاہور میں کیس درج ہو چکا ہے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سٹے آرڈر دیا ہوا ہے، ہم تو اس کیس کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، انہوں نے امریکا میں مہم چلائی جس کا آج شاخسانہ دیکھ رہے ہیں۔