اسلام آباد:احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا ہے اس لیے مزید وقت درکار ہے۔
عدالت نے کہا کہ اب ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔