ترکیہ: روسی سیاح کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوگیا، ویڈیو پر وائرل

512

انقرہ: ترکی میں سیاحت کے لیے آیا ہوا ایک روسی سیاح کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوگیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

استنبول میں تاریخی مسجد ایاصوفیا کی سیاحت کے لیے آئے ہوئے روسی سیاح نے اپنے دورے کے دوران صحیح بخاری کا درس سنا، جس کے بعد اسے ہدایت ملی اور اس نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد ایا صوفیا کے امام روسی سیاہ کو کلمہ پڑھا  رہے ہیں۔ دائرہ اسلام میں داخل ہو جانے کے بعد روسی سیاح کا نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ (اسلام قبول کرنے کے بعد نام) احمد دنیز ترکیہ میں سیاحت کے لیے آئے تھے اور وہاں استنبول کی تاریخی مسجد ایاصوفیا کو دیکھنے کے لیے موجود تھے کہ اس وقت مسجد میں صحیح بخاری کا درس دیا جا رہا تھا۔ اس دوران روسی سیاح دیگر افراد کی طرح باادب بیٹھ کر درس سننے لگا اور اسلامی تعلیم نے ان کے دل پر ایسا اثر کیا کہ انہوں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

بعد ازاں مذہب اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر مسجد کے امام نے انہیں کلمہ پڑھایا اور احمد دنیز نے اللہ کی وحدانیت اور نبی کریمؐ کے آخری رسول ہونے کا اقرار کیا۔ اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔