کراچی: شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیلئے رینجرز سے مدد مانگ لی۔
واٹربورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کے سربراہ تابش رضا نے الزام لگایا کہ سائٹ سپرہائی وے اور گلشن معمار تھانے پانی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ جنجال گوٹھ کے ڈی اے روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن سے لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جا رہاہے۔
ٹینکر مافیا نے واٹربورڈ کی مین لائن سیکنکشن لے کر سڑک کنارے بڑے وال لگالیے ہیں، یہی نہیں پانی چوری کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں کے ہزاروں گھرانے پانی سے محروم ہیں۔