اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی جھوٹا اور ذہنی مریض ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پراکسیز خطرناک کھیل رہے ہیں۔ یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے ۔ دہشتگردی کا سبق دینے والے کو شرم آنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم گھڑی چور ہو ، 190 ملین پائونڈ کا ڈاکا مارا ہے۔ بیرون ملک چیرمین پی ٹی آئی کے پراکسیز موجود ہیں ۔ کوئی ناخو شگوار واقعہ ہوا تو ذمہ دار چیرمین پی ٹی آئی ہوں گے۔ سانحہ ۹ مئی کا فائدہ ملک دشمنوں کو ہوا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے ۔ جو مجرم ہوتا ہے وہ جواب نہیں جواب نہیں دیتا۔ آپ قوم اور شہدا کے لواحقین کے مجرم ہیں ۔