سوات میں تودے گرنے سے 2 بچے جاں بحق

356

سوات: تودے گرنے کے واقعے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مینگورہ  کے علاقے وتکے میں تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق ہو گئے کہ 2 دیگر بچے زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں لاشوں اور زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔