حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اسحاق ڈار

288
return home

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔

 وزیرخزانہ نے اقتصادی بحالی اوراحیا نو کیلئے حکومت کے پالیسی فیصلوں اوراقدامات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری دوست ماحول کا قیام حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں، پائیدارنمو اورمعاشی استحکام میں تاجراورکاروباری برادری کا کردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے، اب معیشت کو بہتر کرنے کیلیے عملی اقدامات کررہے ہیں، گزشتہ دور میں بھی میں نے معیشت کو بہتر کرکے ڈالر کو مستحکم کیا تھا۔