سابق وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی

308
workers

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، ایک میڈیا رپورٹ میںدعوی کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت 11 یا 12 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی۔

نوازشریف کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتاراجائے گا۔ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔ 

نوازشریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے،نواز شریف کی اہم رہنماوں سے ملاقاتیں اورقانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔