سیاسی استحکام نہ ہوا تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس ہوسکتا ہے، شیخ رشید

426
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

 راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف30 دن کا کھیل باقی ہے، لوگ ایک مہینہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں ،جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی۔

شیخ رشید نے کہاکہ  زمین پر اکڑ کر چلنے والے چادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گے، جیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے۔ 3 مرتبہ خزانےکولوٹنے والےاورسرمحل بنانےوالے ان بےگناہ لوگوں کی جگہ لیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف حکومت اور اس کےوزیرخزانہ پراعتبار نہیں کرتا اسے لیے دوسروں سے شورٹی لینے ان کے گھر گئے ہیں، دس کروڑ لوگ خطے غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور دوکروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ہے پندرہ مہینے کی حکومت کا کارنامہ۔30دن میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگا۔بنکاک کے شولے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی۔