پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے اور ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

408
return home

لاہور :  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل وقت او رآزمائشیں گزرنے والی ہیں، پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے،  پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ، بیرونی ادائیگیوں میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ  تاجروں اور صنعتکارو ںکوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئنداو رقابل تحسین ہے، غازی یونیورسٹی کی سولر لائزیشن کیلئے 470ملین کے فنڈز جاری ہوں گے، ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ روڈ اورراجن پورروڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب کے 25 اضلاع کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتاجر تنظیموں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔