میں نے فیض حمید کی چیئرمین سینیٹ بننے کی پیشکش مسترد کی تھی، مولانا فضل الرحمن

396
Sharia matters

پشاور(صباح نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)و جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے انکشاف کیا ہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے انہیں چیئرمین کو سینیٹ کی پیش کش کی تھی۔

مولانا فضل الرحمن  نے کہاکہ  فیض حمید نے ملاقات میں  مجھ  سے کہا  تھامیں آپ کو سینیٹ کا رکن اور پھر چیئرمین دیکھنا چاہتا ہوں اور آپ نے سسٹم کے اندر تبدیلی لانی ہے، میں نے انکارکردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ  عام انتخابات وقت پر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں مرکز،  سندھ اوربلوچستان میں نگران حکومتیں قائم  ہوجائیں گی،  مسلم لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کواعتماد میں لیناچاہیے تھا۔

 مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ  مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ سوال میرے ذہن میں ہے۔