راولپنڈی جانےوالی مسافرٹرین کو حادثہ، 2 بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں

447
derailed

گوجرانوالہ:  لاہورسے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین گوجرانولہ کے قریب خوفناک حادثےسےبال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سیالکوٹی پھاٹک کےقریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کی2بوگیاں پٹڑی سےاُترگئیں، تاہم رفتارکم ہونے کےباعث ٹرین بڑےحادثےسےمحفوظ رہے۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ٹریک پرلانےکیلئےامدادی کارروائیاں جاری ہے ٹریک بحال ہونےپردیگرٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی جائےگی۔