ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر منتخب

2900
elected

اسلام آباد: ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر منتخب ہو گئے ہیں۔

ناظم انتخاب راجہ فاضل حسین تبسم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق  جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے اراکین جنرل کونسل نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے کثرت رائے سے محترم ڈاکٹر محمد مشتاق خان  کو سیشن جولائی2023 تا30جون2026 کے لیے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر منتخب کیا ہے۔ 

ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا تعلق ضلع جہلم ویلی سے ہے وہ اس سے قبل  جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل رہے ہیں۔

جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے  راجہ ذاکر کے مطابق  ڈاکٹر محمد مشتاق خان ایم بی بی ایس،ایم پی ایچ،ایگزیکٹو ایم بی اے،پی ایچ ڈی پبلک ہیلتھ  ہیں۔ انہوں نے  ابتدائی تعلیم ہائی اسکول سراں ضلع جہلم ویلی سے حاصل کی،ایف ایس سی گورنمنٹ یونیورسٹی کالج مظفرآباد،ایم بی بی ایس نشتر میڈیکل کالج ملتان،ایم پی ایچ ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور یونیورسٹی آف پشاور،ایگزیکٹو ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ہیومن ریسورس مینجمنٹ پریسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس،پی ایچ ڈی پبلک ہیلتھ چولالانگ یونیورسٹی بنکاک تھائی لینڈ،میڈیکل آفیسر سی ایم ایچ راولاکوٹ،میڈیکل آفیسر آر ایچ سی لیپہ،میڈیکل آفیسر آر ایچ سی چکار،میڈیکل آفیسر بی ایچ یو چھتر کلاس مظفرآباد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کشمیر سرجیکل ہسپتال مظفرآباد،ممبر پبلک سروس کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائینسز یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر مظفرآباد،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ مینسٹری آف ہیلتھ کنگڈم آف سعودی عربیہ،نشتر میڈیکل کالج ملتان میں باضابطہ اسلامی جمعیت طلبہ کی ممبر شپ اختیار کی اور 31جولائی1985کو رفیق اور بعدازاں رکن اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان بنے اور مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے،1988 میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے رکن بنے اور ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ اس دوران میں جماعت اسلامی مظفرآباد شہر کے امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں،1996 سے2002 تک جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہے،2008سے2017 تک مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے جماعت اسلامی کو 2سیٹوں کی صورت میں پارلیمانی نمائندگی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔سعودی عرب میں جماعت اسلامی مرکزی مجلس شوری اور عاملہ کے رکن رہے صوبہ عسیر سعودی عرب کے ناظم رہے۔حلقہ جہلم ویلی سے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے۔