کراچی: موسلادھاربارش اور آندھی کی پیش گوئی

432
rain

کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون کے متوقع سسٹم کےتحت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پرپیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیے، کراچی میں دوران بارش تندوتیز ہوائیں(60 کلومیٹراور اس سےزائد)  ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،سی اے اے کے شعبہ ائرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

سی اے اے کے مطابق ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے، رن ویز اور ٹارمک ایریامیں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے حتی الامکان دورجائے،گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوں کے دوران مختلف قسم کے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے۔

جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں، ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی کاکردگی کو یقینی بنائیں،بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں۔