افغانستان کو تمام نسلی گروہوں کیساتھ جامع حکومت کی ضرورت ہے، ایران

615

باکو:ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے کہا کہ افغانستان کو تمام نسلی گروہوں کی شرکت کے ساتھ ایک جامع حکومت کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے باکو میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے۔

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ نئی دہلی کے اعلامیے میں بھی تمام سیاسی، مذہبی اور نسلی گروہوں کی شمولیت کے ساتھ ایک جامع حکومت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔