کراچی میں جمعے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

540
different areas

کراچی: شہر قائد میں جمعہ کے روز سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش کے دوران معمول سے تیزہوائیں اورآندھی بھی چل سکتی ہے جب کہ جمعرات  کی شام کو ہلکی بارش متوقع ہے۔ بدھ کے روز شہر میں پارہ 35.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے مشرقی اورشمال مغربی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو بتدریج سندھ بھر میں پھیل جائےگا۔شہر میں 7جولائی سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،اس دوران آندھی اورمعمول سے تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ شہر میں بارشوں کاسلسلہ 10جولائی تک برقراررہ سکتا ہے۔

جمعرات کے روز شہر کا مطلع دن کے وقت گرم ومرطوب جب کہ رات کے وقت بونداباندی اورہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے 10جولائی کے دوران دیہی سندھ کے اضلاع میں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

علاوہ ازیں بدھ کے روز شہر میں دوپہر کےوقت موسم گرم ومرطوب رہا،تاہم سہ پہرکے وقت موسم جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے گزشتہ چندروز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی رہی۔ اس دوران سمندر کی جانب سے معمول سے قدرے تیزہوائیں چلیں،جس کی رفتار 25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.8ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوامیں نمی کاتناسب 70فیصد رہا۔