اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کو پرتشدد احتجاج کے تناظرمیں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کر دی ۔
شاہ محمود قریشی ایڈیشنل سیشن جج سیدمحمد ہارون شاہ کے سامنے پیش ہوئے،تاہم وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث دلائل نہ ہو سکے۔
عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔