اسلام آ باد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے جج صاحبان کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا۔ جاری کئے گئے دو صدارتی حکمناموں کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 10لاکھ 24ہزار 324روپے سے بڑھا کر 12لاکھ 29ہزار 189روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح سپریم کورٹ کے ہر جج کو تنخواہ کی مد میں ہر ماہ 11لاکھ 61ہزار 163روپے ملیں گے۔ پہلے جج کی ماہانہ تنخواہ 9لاکھ 67ہزار 636روپے تھی۔ حکمنامے کے مطابق ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہ 9لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھا کر 11لاکھ 39ہزار 251روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ہائیکورٹ کے جج کو اب 10لاکھ 95ہزار 434روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرے گی۔ جبکہ ہائیکورٹ کے جج کی موجودہ تنخواہ 9 لاکھ 12ہزار ا852روپے تھی۔
وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق اعلی عدلیہ کے ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔