چین: 450 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی بلٹ ٹرین کی آزمائش

576

بیجنگ: چین نے انتہائی تیزرفتار ٹرین پر کارکردگی کو جانچنے کے لئے آزمائش شروع کردی ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ آزمائش 28 اور 29 جون کو چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں الگ الگ کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی آر 450 بلٹ ٹرین نے ابتدائی نتائج حاصل کرلئے۔

ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ 28 جون کی آزمائش میں بلٹ ٹرین 453 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی تھی۔ ریلوے آپریٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی آر 450 تکنیکی اختراع منصوبہ چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021) کا حصہ ہے۔

سی آر 450 بلٹ ٹرین ایک نیا فوشینگ ماڈل ہے جو توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ محفوظ ، سبز اور اسمارٹ خصوصیات کا حامل ہے۔