کراچی کے کس علاقے میں 200 ایکڑ رقبے پر قبرستان بنایا جائے گا؟

736

کراچی:کیماڑی میں 200 ایکڑ اراضی کو قبرستان کے لیے مختص کیا گیا ہے، اس بات کا انکشاف میئر کراچی کی زیرِصدارت شہر قائد میں قبرستانوں کے حوالے سے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

میئر کراچی کی زیرصدارت شہر قائد میں قبرستانوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیماڑی میں 200 ایکڑ اراضی قبرستان کے لیے مختص کی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی میئر سمیت دیگر عملہ بھی شریک ہوا، اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں قبرستان کی جگہوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا، بہت جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں نے اس کی نشاندہی بھی کی ہے، شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔