ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

441
Operations of security forces

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بھی برآمد ہوا۔بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ   ہلاک دہشت گردوں 11 اپریل 2022 کو کلاچی میں پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔