جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، بلاول

224
protection

ٹوکیو:  وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے۔

بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، اوورسیز پاکستانی باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں، چاہتے ہیں جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کے مسائل حل ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل ہے، نوجوانوں کو ہنر مند اور باصلاحیت بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آج کل پاکستان میں آم کا سیزن ہے، پوری دنیا میں پاکستانی آم پسند کیا جاتا ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور جاپان میں زراعت کے شعبے میں ایکسپورٹ بڑھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل ہے اس سیکٹر میں بھی تعلقات میں اضافہ ہونا چاہیے، پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے چاہئیں۔