آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرم آنی چاہیے،شیخ رشید

364

راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرم آنی چاہیے، قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے یہ لمحہ فخر نہیں لمحہ فکر ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ غریب پہلے ہی مرا ہوا ہے اس ے گلے میں مزید 300ارب روپے ے ٹیکس کا رسہ ڈال دیا گیا ہے، آج شاہی خاندان نے صدر کے دستخط کے بغیر ہی اپنے 2400 ارب روپے کے نیب ے کیسز ختم کرا لئے،انہوں نے کہا کہ اگر یہ لندن دبئی سے اپنے بینک بیلنس، جائیدادیں ملک میں لے آئیں تو غریب کے کچھ مسئلے حل ہو جائیں اور غریب کو یونان ے سمندروں میں نہ ڈوبنا پڑے، نہ ان میں اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے، حکم کے غلام ہیں بیساکھیوں پر چل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چاپلوسیوں، مالشیوں اور پالشیوں کو اسی لئے لایا گیا ہے کہ ہر جائز ناجائز فیصلے پر سر تسلیم خم کریں، حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں نفرتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس کی انہیں پروا نہیں غریب جائے بھاڑ میں، قوم جن سے نفرت کرتی ہے انہیں طاقت کا سرچشمہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل زدہ لوگ مسائل زدہ لوگوں کا مذاق اڑ رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری، آٹا جن کا مسئلہ ہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں، 13جماعتوں کا ہم نوالہ اور ہم پیالہ ٹولہ زمینی حقائق اور اپنے انجام سے بے خبر ہے، ان کی ہر روز عید ہے کیونکہ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، زراعت انڈسٹری ڈیفالٹ ہے، عدلیہ بے بس اور بے جان ہے، صرف حکمران خوشحال ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ غریب کے گھر میں دیکھا اور وزیروں کے چہروں پر پڑھا جا سکتا ہے، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، غریبوں کی آہیں، سسکیاں اور چیخیں آسمانوں سے ٹکرا رہی ہیں، جن جیلوں میں حکمرانوں کو ہونا چاہیے تھا ان جیلوں میں غریب بے گناہ عوام ہے۔