آئی ایم ایف معاہدہ، وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال

284
emergency

نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کیلئے خوشخبری ہے، وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے۔

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو محنت کرنا ہو گی، 5ای فریم ورک میں ہمارے معاشی مسائل کا مستقل حل موجود ہے، برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی 5E فریم ورک کے قومی اہداف ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2035تک پاکستان ون ٹریلین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں، نوجوانوں کو تعلیم اور جدید ہنر سے آراستہ کرنا سب سے محفوظ سرمایہ کاری ہے، آئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئے گی اور مہنگائی قابو میں آئے گی۔