آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی، وزیراعظم

558
agreement

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الحمداللہ، اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا۔ پاکستان نے 9 ماہ کیلئے اسٹیںڈ بائی ارینجمنٹ پر اسٹاف کی سطح کامعاہدہ کیا۔ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا معاہدہوگیا

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ معاہدے سے معاشی استحکام، پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں مددملے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاہدے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کے شکرگزار ہیں۔