پیر محل انٹرچینج موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

706
accident

پیر محل : انٹرچینج کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پیر محل انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مزدے پر اونٹوں کو لوڈ کر کے لاہور سے خانیوال لے جایا جا رہا تھا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اونٹوں کو ریسکیو کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔