نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے، آئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئیگی اور مہنگائی قابو میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی شرائط سے عوام کو آگاہ کیا جائے، شیخ رشید
احسن اقبال کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے، اس فریم ورک میں ہمارے معاشی مسائل کا مستقل حل موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعدجاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔،
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کے لئے محنت کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی قومی اہداف ہیں۔2035 تک پاکستان ون ٹری لین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں۔