سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کی تاریخی مسجد میں عید نماز ادا کرنے سے روک دیا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نا تھم سکا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارت نےعید نماز سے قبل جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا، سری نگر اور ضلع اسلام آباد کی عیدگاہ میں بھی نماز ادا نہیں کرنے دی ۔
بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لیے کئی علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے،قابض انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے،نماز عیدکی ادائیگی سے روکنا دینی امور میں صریح مداخلت ہے۔