بھارت کی غیرمعیاری ادویات سے دنیا بھر میں سیکڑوں بچوں کی ہلاکت

553
Death

بھارتی غیر معیاری ادویات دنیا بھر میں بچوں کیلئے وبال جان بن گئیں، دو ہزار بائیس سے اب تک ازبکستان ، انڈونیشیا سمیت افریقی ممالک میں سیکڑوں بچے بھارتی ادویات سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی کمپنیوں نے دوائیوں کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کا استعمال کیا ۔ بھارتی دوا ساز کمپنیوں نے بچوں کی اموات چھپانے کیلئے ساٹھ ہزار ڈالرز کی رشوت بھی دی ۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے کے مطابق رواں سال فروری میں بھارت میں تیار کردہ آنکھوں کے قطرے امریکا میں آنکھوں کی وبا پھیلانے کا باعث بنے ۔ غیر معیاری اور مضر صحت ادویات کی وجہ سے بھارتی کمپنیوں کے آرڈر ختم ہوتے جا رہے ہیں ۔

غیر معیاری ادویات کے سبب بچوں کی ہلاکت پر بیشتر ممالک بھارت سے دیگر مصنوعات کی درآمد کرنے پر بھی نظر ثانی کر رہے ہیں ۔