عید تعطیلات میں عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

765
Arrangements

اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے عید تعطیلات کےدوران عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔

ترجمان آئیسکوکے مطابق تمام آپریشن سرکلز میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیئےگئے، جہاں 114 گرڈ اسٹیشنز 1350 فیڈرز پربجلی ترسیل کی 24 گھنٹےمانیٹرنگ ہوگی،شکایات کےازلے کیلئے 126 سےزائد کمپلینٹ دفاترمیں عملہ موجود رہےگا۔

آئیسکوترجمان نے بتایا کہ فیلڈ اسٹاف کو اضافی میٹرز، تاریں اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا،آئیسکو چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد خان کنٹرول رومز کی براہ راست نگرانی کریں گے ۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرزکے قریب نہ پھینکیں۔