لیاقت آباد ٹاون کے کم عمر نو منتخب ٹاون چیئرمین ، فراز حسیب

1235

کراچی(رپورٹ: منیرعقیل انصاری) لیاقت آباد ٹاون کئی مسائل سے دوچار ہے کچرا اٹھانے کا معاملہ بہت خراب ہے،ہر روڈ پر کچرا مہینوں پڑا رہتا ہے، یہ نہیں ہے کہ صفائی نہیں ہوتی لیکن کچرا اتنا جمع ہوجاتا ہے کہ روز اٹھنے کے باوجود صفائی نظر نہیں آتی۔ ہماری ترجیح ہوگی کہ لیاقت آباد جو کچرے کے ڈھیر کا نقشہ پیش کررہا ہے اسے ختم کیا جائے۔لیاقت آباد کی ہر گلی میں مسائل ہیں، میرا خواب ہے کہ اس پرانی آبادی کو کلین اینڈ گرین کر کے سنوار دیا جائے۔

کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کرنے والے، سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار فراز حسیب کراچی کے 12 لاکھ نفوس پر مشتمل لیاقت آباد ٹاون کے کم عمر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا کر عوامی انداز میں زندگی بسر کرنیوالے 29 سالہ ٹاون چیئرمین عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نظر آتے ہیں۔

لیاقت آباد ٹاون کے کم عمر چیئرمین فراز حسیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کسی سفارش سے چئیرمین نہیں بنا ہوں اور نہ ہی جماعت اسلامی میں کسی کی سفارش پر کان دھرا جاتا ہے۔ خدمت کے میدان میں تھوڑا آگے تھا جس کے باعث جماعت اسلامی کی قیادت مجھے آگے لائی ہے۔ لیاقت آباد کے سات ٹاون میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی ہے۔ 4 لاکھ ووٹرز اور 10 سے پندرہ لاکھ آبادی پر مشتمل یہ ٹاون ہے ۔

فراز حسیب نے کہاہے کہ لیاقت آباد کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جہاں گراونڈ پلس تھری تعمیر کی اجازت تھی وہاں بلند و بالا عمارتیں بننا شروع ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں لیکن نظام وہی پرانا نافذالعمل ہے۔اسی نظام کے حوالے سے بہتری لانے پر سوچ بچار کیا جارہا ہے۔

ٹاون چیئرمین فراز حسیب نے کہاکہ لیاقت آباد ٹاون کے رہائشی واقعی پریشان ہیں۔ یہاں کی ہر گلی محلے کا مسائل کا ہمیں علم ہے، ہم نے صفائی اور سڑکوں کی بہتری کے لیے ووٹ لیا ہے۔ ہم کوشش کریں گے مسائل حل ہوں۔ ٹاون کا عملہ پورا کام نہیں کرتا۔ ہم سے پہلے یوسی میں 5 سینیٹری ورکرز نظر آتے تھے اب ان کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے شہریوں کے محلے کی سطح پر مسائل کے حل میں دلچسپی لے کر انہیں حل کرنے لیے کوشاں رہنے والے فراز حسیب کے حق میں عوامی اعتماد کا مظاہرہ کراچی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی بطور چیئرمین ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد ٹاﺅن، کامیابی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد ٹاون چیئرمین کے مرحلہ انتخاب پر ان کی جماعت کی نگاہ بھی انہی پر ٹھہری ہے۔

صفائی ستھرائی کے حوالے سے لیاقت آباد ٹاون کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم 29 سالہ فراز حسیب عوامی مسائل کے حل کے لیے گفت وشنید اور عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر عوامی انداز میں زندگی بسر کرنیوالے لیاقت آباد ٹاون کے چیئرمین فراز حسیب سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔

فراز حسیب کے مطابق اس عمر میں ٹاون چیئرمین بننے کا تو معلوم نہیں لیکن اتنا ضرور علم ہے کہ ذمہ داریاں بہت ہیں۔لیاقت آباد میں مسائل بہت ہیں، انہیں حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور غور کریں گے کہ کراچی کی اس پرانی آبادی کو مسائل سے کیسے نکالا جائے۔

نومنتخب ٹاون چیئرمین فراز حسیب کے مطابق ہر سینیٹری ورکر ذاتی طور پر کام کررہا تھا- اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹری ورکرز کی حاضری کا نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کونسلرز کو فعال رکھا جائے گا تاکہ ہمیں وارڈ کی سطح پر مسائل کا ادراک ہو تاکہ پھر انہیں حل کرنے میں آسانی ہو۔

فراز حسیب کے مطابق عوامی خدمت کا سارا مرکز ٹیم ورک ہوگا۔ ان کا انتخاب نوجوان قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے جس سے لیاقت آباد کے مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ ہیں ۔ ہم نالوں کی صفائی بارش سے پہلے کردیں گے۔ فنڈز ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے بنتا ہے جو ہمارا ہے اور اگر نہیں ملا تو ہم چھین کر لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ شروع سے خدمت خلق پر آمادہ رہتے تھے، کیونکہ ایسا ہی کردار ان کے والد کا بھی تھا۔

اس حوالے سے علاقہ لیاقت آبادکے توصیف احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد ٹاون کے لیے نوجوان چیئرمین فراز حسیب کا انتخاب جماعت اسلامی کی قیادت کی اس سوچ کا مظہر ہے کہ جہاں ممکن ہو ، نوجوان قیادت کو آگے لایا جائے۔

ہمارے ساتھی اور دوست فراز حسیب تحریک کے لیے اپنے خلوص ، قربانیوں ، وقت اور وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے تیزی سے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

خصوصاً جب یوسی کے ناظم انتخاب کے لیے انہیں چنا گیا تو اللہ کے اس بندے نے جان لڑا دی۔ نا دن دیکھا نا رات ، نا ہی دھوپ ، بارش اور جاڑے کی پروا کی۔ انکے خلوص اور انتھک محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ لیاقت آباد کی مذکورہ یوسی میں بڑی تعداد میں نوجوان خون تحریک کا حصہ بنا اور فراز بھائی کے قدم بقدم یہ نوجوان ہر پروگرام اور ہر موقع پر آگے آگے نظر آتے ہیں۔

میں فراز حسیب کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پوری طرح پرامید ہوں کہ فراز بھائی لیاقت آباد جیسے حساس علاقے کے ٹاون چیئرمین کی حیثیت سے اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال میں لاتے ہوئے لیاقت آباد کو پورے کراچی کے لیے ایک ماڈل ٹاون بنانے میں کامیاب رہیں گے۔

ہم سب دوستوں اور ساتھیوں کی نہ صرف دعائیں فراز حسیب کے ساتھ ہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ بھریور تعاون کرتے ہوئے لیاقت آباد کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔

یہاں ایک اور بات یاد رکھنے کی ہے ، کہ لیاقت آباد ٹاون کی یہ نشست ہمارے ہردلعزیز ڈاکٹر پرویز محمود شہید کی میراث ہے۔ اور ہم بجا طور پر آپ سے پرویز محمود شہید جیسی جرات اور استقامت کی توقع رکھتے ہیں کہ جنہوں نے فرعون وقت کو للکارا اور باطل کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے استقامت عطا فرمائے۔

اسی طرح محمد حسن کا کہنا ہے کہ کم عمرترین ٹاون چیئرمین یہ نوجوان لڑکا، فرازحسیب جسکی عمر بمشکل 30 سال بھی نہیں ھوگی۔ جماعت اسلامی کے کسی سطح کے امیرکا کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔

محض قابلیت، خدمت وصلاحیت اورجماعت کے بے لوث کارکن ھونے اور اپنے حلقہ انتخاب کے ارکان جماعت کی مشاورت کے بنیاد پرپاکستان بھر کا کم عمرترین ٹاو¿ن چیئرمین(لیاقت آباد) بنا ھے۔ کیا کوئی اور پارٹی اس کی نظیر پیش کرسکتی ھے ؟