پی ایس ایل  آٹھویں ایڈیشن سے 5ارب روپے سے زائد کی آمدن

436
The draft

 کراچی:پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن سے 5ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے جس کا 5فیصد حصہ پی سی بی اور 95فیصد 6 فرنچائزز کو ملے گا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایونٹ سے مجموعی طور پر 5ارب62کروڑ93لاکھ 11ہزار 469روپے کی آمدنی ہوئی، اس میں پی سی بی کا 5فیصد حصہ 58کروڑ 25لاکھ 34ہزار 480اور 6فرنچائزز کا95فیصد شیئر5ارب4کروڑ67لاکھ76ہزار 989روپے رہا، ایک ٹیم کے حصے میں 84کروڑ11لاکھ29ہزار498روپے آئے،ٹی وی براڈ کاسٹنگ رائٹس (پاکستان) سے 2ارب 17کروڑ53لاکھ 93 ہزار 394  روپے حاصل ہوں گے۔

 پی سی بی کا5 فیصد حصہ10 کروڑ87 لاکھ69 ہزار 670 روپے بنا، فرنچائزز کا95 فیصد حصہ 2 ارب6 کروڑ66لاکھ23 ہزار 724 بنے،ہر ٹیم کے حصے میں 34 کروڑ44 لاکھ37 ہزار 287 روپے آنے ہیں۔

 دیگر ممالک سے40 کروڑ28 لاکھ 24 ہزار378 روپے حاصل ہوئے،پی سی بی کا شیئر2 کروڑ ایک لاکھ 41ہزار219 بنا،فرنچائز کو38 کروڑ26 لاکھ 83 ہزار 159 روپے ملنے ہیں۔

ہر ٹیم کے حصے میں 6 کروڑ37 لاکھ80 ہزار527 روپے آئیں گے،میچز کی پروڈکشن پر ایک ارب16 کروڑ91 لاکھ93 ہزار 219روپے خرچ ہوئے،5 فیصد پانچ کروڑ 84 لاکھ59ہزار 661 بورڈ جبکہ باقی ایک ارب11 کروڑ7 لاکھ33 ہزار 558 فرنچائزز دیں گی، ایک ٹیم کا حصہ18 کروڑ 51 لاکھ22ہزار 260 ہوگا۔

 زنگ اسٹمپ کے اخراجات 2 کروڑ58 لاکھ 20ہزار 429 روپے رہے،بورڈ کی 5 فیصد رقم 12 لاکھ 91 ہزار 21 روپے ہوگی،فرنچائز کو2 کروڑ 45 لاکھ29 ہزار 408 روپے دینا ہوں گے،ہر ٹیم کا حصہ 40 لاکھ 88 ہزار235 ہوگا۔

براڈ کاسٹ کی مجموعی آمدنی ایک ارب 38 کروڑ32 لاکھ 4 ہزار124 رہی،پی سی بی کا حصہ 6 کروڑ 91 لاکھ60 ہزار206 رہا، فرنچائز شیئر ایک ارب31 کروڑ40 لاکھ 43ہزار918 بنے گا، ہر ٹیم کے حصے میں 21 کروڑ90 لاکھ7 ہزار320 روپے آئیں گے،ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ رائٹس (پاکستان)سے44کروڑروپے ملیں گے۔

پی سی بی کا 5 فیصد شیئر2 کروڑ 20لاکھ بنا، فرنچائزز کا شیئر41 کروڑ80 لاکھ روپے ہوگا،ہر ٹیم کو 6 کروڑ96 لاکھ66ہزار667 روپے ملیں گے،پاکستان اور باقی ممالک کے ریڈیو رائٹس سے 2 کروڑ10 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

پی سی بی کا 5 فیصد شیئر10 لاکھ50 ہزار جبکہ فرنچائزز کا حصہ ایک کروڑ99 لاکھ50 ہزار ہے،ہر ٹیم کو 33لاکھ 25 ہزار روپے ملیں گے،ٹائٹل اسپانسر شپ سے 85کروڑ روپے حاصل ہوں گے، بورڈ کا5 فیصد شیئر4 کروڑ25 لاکھ رہا جبکہ فرنچائزز کے حصے میں 80 کروڑ75 لاکھ روپے آئیں گے،ہر ٹیم کو 13 کروڑ 45 لاکھ 83ہزار 333 روپے ملیں گے۔