آسٹریلیا کا یوکرین کو مزید73.5 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان

991

سڈنی:آسٹریلیا نے یوکرین کو مزید 73.5ملین ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے یوکرین کے لئے اعلان کردہ 73.5ملین ڈالرز کی فوجی امدادمیں 28ایم 113آرمرڈ گاڑیاں، 14اسپیشل آپریشن وہیکل شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے یوکرین کو درآمدی اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی میں 12ماہ کی توسیع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔