نااہلی کی سزا 5 سال تک کرنےکا بل منظور، نواز شریف اور جہانگیر ترین کے راستے  ہموار

285

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کرنےکا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا، اب سے نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کرے گا اور اس میں ردوبدل کرسکے گا، الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور  استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ  بھی ہموار ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 جون کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔