بنوں:تھانہ میرا خیل کی حدود میں گھر پردستی بموں سے حملہ، 1 شہری جاں بحق

349

بنوں:خیبر پحتونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میرا خیل کی حدود میں شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ،بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوگئے۔ 

مسمی ضیا الرحمان کے گھر پر گزشتہ رات 2 دستی بم پھینکے گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔