کراچی میں انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار کرلئے گئے

472
arrested

کراچی: یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد کراچی میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے نے کراچی سے دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکینگ سیل نے کینٹ اسٹیشن اور آگرہ تاج کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپےکےعوض لوگوں کو بیرون ملک بجھوانےمیں ملوث دو انسانی اسمگلرزکو گرفتار کرلیا ۔

رپورٹ کے مطابق ملزم غلام عباس نےمختلف افرادسےورک ویزاکےعوض لاکھوں بٹورے ، ملزم کےقبضےسےمختلف افرادکے پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمدکیےگئے ۔جبکہ ملزم طاہر محمود نے بحرین سے ڈی پورٹ کیے گئے مسافر سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے ۔ اور مسافر کو بحرین کا جعلی ویزا لگاکردیا ۔

ایف آئی اے نے گرفتار دونوں انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔