بلوچستان میں پولیس وین پر خودکش دھماکا، ایک اہلکار شہید

739
suicide blast

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں پولیس وین کے قریب خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیچ محمد بلوچ نے میڈیاکو بتایا کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور خاتون تھی، بم ڈسپوزل اسکواڈ و دیگر فورسز نے علاقے گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاکر اعظم چوک پر پولیس کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں ابتدائی طور پر امتیاز نامی اہلکار جاں بحق اور ایک اور اہلکار زخمی ہوگیا۔