لارجر بینچ معاملہ: جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

582
greatest

اسلام آباد:سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر 9 رکنی لارجر بینچ کے  معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کا 9 رکنی لارجر بینچ کی سماعت سے متعلق نوٹ  سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سیکچھ دیر بعد ہی ہٹا دیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے 9 رکنی بینچ پر اعتراضات اٹھائے تھے، ہٹایا جانے والا نوٹ 30 صفحات پر مشتمل تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ پہلے بھی ایک مقدمے میں اپ لوڈ ہونے کے بعد ویب سائٹ سے ہٹایا گیا تھا، اس سے پہلے جسٹس فائز عیسی کا 6 رکنی بینچ کو غیر قانونی قرار دینے کا نوٹ ہٹایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسی نے 184/3 کے رولز بنانے تک مقدمات ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا،  جسٹس فائز عیسی نے یہ حکم حافظ قرآن کو اضافی نمبروں کے از خود نوٹس میں دیا تھا، عدالتی حکم کو رجسٹرار کے سرکلر کے ذریعے اور بعد ازاں 6 رکنی بینچ نے ری کال کیا تھا۔

فاضل جج کے نوٹ میں کہا گیا تھا کہ جب سے میری تعیناتی عدالت عظمی میں ہوئی تب سے آج تک کبھی کسی مقدمے کی سماعت سے گریز نہیں کیا۔