پیرس:وزیراعظم شہباز شریف کا کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے،آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان مین معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،شہباز شریف نے 27مئی کی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان مین معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزہ کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔