کیلیفورنیا: امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جنگ پنگ پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ڈکٹیٹر ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران چینی صدر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنے لگا کہ شی جنگ پنگ کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہے ان کا یہ تبصرہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ۔
صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایک مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد شی جن پنگ شرمندہ ہوئے،جاسوس غبارے کے مار گرانے کی وجہ سے شی جن پنگ بہت پریشان ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ آمروں کے لیے بڑی شرمندگی ہے۔
جاسوس غبارے کے بارے میں چین کا کہنا ہے کہ موسم کی نگرانی کر رہا تھا، فروری میں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے تباہ ہونے سے پہلے براعظم امریکہ میں بھٹک گیا تھا ۔
واشنگٹن نے بعد میں کہا کہ یہ ایک وسیع چینی انٹیلی جنس جمع کرنے کے پروگرام کا حصہ تھا۔
چین کا ابھی تک اس تبصرے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔