لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی کی تاریخ کیلیے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی جارہی ہے حتمی تاریخ کا فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔
ن لیگ میڈیا ونگ ذرائع کے مطابق وطن واپسی کی تاریخ کیلئے نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں سے مشاورت جاری ہے ، جلد مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک لگے گی۔
سابق وزیراعظم نے امیدواروں کے حوالے سے تفصیلات مانگ لیں، نواز شریف کے استقبال کیلیےلاکھوں افراد کو متحرک کرنے کی تجویز د یدی۔ لیگی رہنماؤں کی اکثریت لاہور لینڈ کرنے کے حق میں ہیں۔ پورے ملک سے لیگی کارکنوں کو استقبال کیلئے لاہور پہنچنے کا ٹاسک دیا جائیگا