راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات اور باہمی دفاعی تعاون کا جائزہ لیااور تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا پاک چائنہ دفاع اور سکیورٹی سے متعلق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد نے دورے کے دوران چینی چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل لیو ژینلی سے ملاقات بھی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 سے 22 جون تک چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، فریقین کا “آئرن برادرز” اور “آل ویدر فرینڈز” ہونے کے ناطے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار رکھنے کا عزم ہے۔