چین نے نیا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

782
two satellites

تائی یوآن: چین نے کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک نیا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

شی یان 25 تجرباتی سیٹلائٹ کو لے جانے والا راکٹ صبح 11 بج کر 18 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمالی صوبے شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ ہوا،  جس کے بعد سیٹلائٹ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوا۔

سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر ارضیاتی  مشاہدے کی ٹیکنالوجی کے نئے تجربات کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 477 واں فلائٹ مشن تھا۔