پاکستان کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد  کا ایران کا دورہ 

339

اسلام آباد: پاکستان کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے  ایران کا دورہ کیا ، سیکرٹری دفاع جنرل(ر) محمود الزمان خان نے وفد کی قیادت کی ۔ 

پاکستانی وفد کا ایرانی نائب وزیردفاع نے استقبال کیا ۔ ایرانی نائب وزیر دفاع نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

سیکرٹری دفاع نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ، دو طرفہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر استوار کرنے کا عزم کیا ، دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں میں میری ٹائم کیلئے مفاہمی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، معاہدہ پی ایم ایس اے اور ایرانی محافظوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں ، سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی اور علاقائی اقتصادی روابط کے فروغ کاعزم کیا گیا ۔